آر پی او فیصل آبادکا تھانہ ڈی ٹائپ کا دورہ ، ریکارڈ چیک کیا

منگل 23 جنوری 2018 22:18

فیصل آباد۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آبادکا تھانہ ڈی ٹائپ کا دورہ ، ریکارڈ چیک کیا اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں، تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر محمد بلال صدیق کمیانہ نے تھا نہ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد کا دورہ کیا، انہوں نے تھانہ کی صفائی ،عمارت،مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا، اس موقع پرآرپی او نے بہتر انتظامات کرنے پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں ،قبحہ خانوں اورجوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے، اسی طرح اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے عملی اقدامات اور ریکارڈ یافتہ ملزمان سے متعلقہ مقدمات کی مکمل چھان بین کی جائے ، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرتے ہوئے بروقت چالان عدالت میں جمع کروائے جائیں، آرپی او نے ایس ایچ او و دیگر پولیس ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ میں آنیوالے سائلین کے ساتھ مثبت رویہ اپناتے ہوئے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :