نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ کراچی کے سچل تھانے میں درج کیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 20:15

قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیے جانے کے واقعے کے بعد ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کیخلاف کاروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں راو انوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ راو انوار کیخلاف مقدمہ کراچی کے سچل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، سازش کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ جبکہ مقدمے میں راو انوار اور ان کی ٹیم کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :