Live Updates

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی دورہ لیہ کی جھلکیاں

منگل 23 جنوری 2018 22:34

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی دورہ لیہ کی جھلکیاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ضلع لیہ کا دورہ کیا اورمختلف منصوبوں کے افتتاح اور نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا-وزیر اعلی نے میلاد چوک لیہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب بھی کیا- انہوں نے جلسہ گاہ کے سٹیج پر پہنچتے ہی بلٹ پروف شیشے ہٹوا دیئی- *وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو سٹیج پر لیہ کی روایتی پگ پیش کی گئی جو انہوں نے مسکراتے ہوئے پہن لی- *وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کی تیمارداری اور مزاج پرسی کی اور علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا- وزیر اعلی نے بچہ وارڈ میں داخل مریضوں کو تحائف پیش کئے - بچہ وارڈ میں ایک مریض بچے نے وزیر اعلی سے مانوس ہو کر ان کا ہاتھ پکڑلیا اور اپنی توتلی زبان میں وزیر اعلی سے باتیں کرنے لگا- وزیر اعلی بچے کا ہاتھ پکڑ کر ہنستے رہے اوراسے پیار کرتے رہی- *ہسپتال پہنچنے پر صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے بریفنگ دی اور ہیلتھ کے جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا- وزیر اعلی نے سی ٹی سکین کا افتتاح کرنے کے بعد اس کا معائنہ کیا اور عملے سے ورکنگ کے بارے میں دریافت کرتے رہی- وزیر اعلی نے ہسپتال میں صفائی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی تعریف کی اور ان کیلئے تالیاں بجوائیں-*وزیر اعلی کی آمد کا سن کر راستوں پر سینکڑوں لوگ جمع ہو گئے اور شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے -جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد موجودتھے جن میں نوجوان اور خواتین بھی شامل تھیں - وزیر اعلی کی آمد پر لیہ شہر کے گلی بازاروں کو خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا-*ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک غریب خاتون کی طرف سے مدد کی درخواست پر وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو فوری طور پر ان کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی-* وزیر اعلی نے سی ٹی سکین کے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم میں دلچسپی کا اظہار کیا- *وزیر اعلی نے جلسہ میںخطاب کے دوران سرائیکی زبان میں بھی گفتگو کی - وزیر اعلی نے کہا کہ ’’ میڈی گال سمجھ آندی اے ‘‘، ’’وزیر اعلی نے ایک نواجوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میڈی گال تا سنو‘‘-جلسہ عام میں پرجوش نوجوان وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے لگاتے رہی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :