Live Updates

وزیر اعلی کا دورہ لیہ، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

ْاراکین اسمبلی کا ضلع لیہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے پر شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پی ٹی آئی کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر چوہدری اعجاز احمد گل کی ہزارو ںساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلا ن

منگل 23 جنوری 2018 22:34

وزیر اعلی کا دورہ لیہ، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لیہ کے دورہ کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا- سرگودھا، خوشاب اور لیہ کے ڈپٹی کمشنروں کو موبائل ہیلتھ یونٹس کی چابیاں سپرد کیں جبکہ لیہ کیلئے 75 ایمبولینسز اور چار ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ وہیکل بھی ڈسٹرکٹ لیہ کو دی گئیں- وزیر اعلی نے ضلع لیہ میں اربوں روپے کی نئی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور لیہ کیلئے یونیورسٹی اور ٹیکنیکل کالج کے قیام کا اعلان بھی کیا -صوبائی وزیر صحت سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر لیہ کے گھر گھر میں دستک دے کر ن لیگ کے صحت کارڈ پہنچا رہے ہیں - شہباز شریف نے عوامی خدمت کے ایسے ریکارڈقائم کئے جن کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی- صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز اچلانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صحیح معنوں میں خادم پنجاب ہیں اور انہوں نے دن رات عوام کی خدمت کی ہے - اہل لیہ آپ کی مہربانیوں پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں - آپ نے تاریخی میگا پراجیکٹ سے عوام کے دل جیت لئے ہیں - تحصیل لیہ کو سیلاب سے محفوظ بنا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے - انہوںنے کہا کہ لیہ جیسے پسماندہ علاقے میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے لیہ میں موجود بہادر کیمپس میں پی ایچ ڈی کی کلاسیں شروع کرانا خادم پنجاب کا تاریخی کارنامہ ہے -ضلع لیہ کے اراکین اسمبلی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لیہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیہ کے لوگوں پر جب بھی مشکل اور کڑا وقت آیا،چاہیے وہ 2010 ، یا 2014ء کا سیلا ب ہو یا پھر زہریلی مٹھائی جیسا افسوسناک واقعہ ہو- آپ بار بار لیہ آتے رہے اور یہاں کی عوام کے ساتھ کھڑے رہی- اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر چوہدری اعجاز احمد گل نے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا - وزیر اعلی نے چوہدری اعجاز احمد گل کو پرجوش مصافحہ کر کے مبارکباد دی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات