آرمی چیف نے انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا

امید ہے یہ انسٹیٹیوٹ جغرافیائی تاریخ اور پاک فوج کے ورثہ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریگا ، جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 23 جنوری 2018 22:34

آرمی چیف نے انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کی افتتاحی تقریب جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انسٹیٹیوٹ آف آرمی ہسٹری کے قیام کا مقصد آرمی کی تاریخ ،آرکائیو کا ریکارڈ رکھنا ہے ،یہ انسٹیٹیوٹ فوجی تاریخ کے مطالعہ کیلئے ایکسیلنس سنٹر کے طور پر کام کریگا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسٹیٹیوٹ کے قیام پر بانی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ انسٹیٹیوٹ جغرافیائی تاریخ اور پاک فوج کے ورثہ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریگا ۔