وزیراعلیٰ کا سابق ایم پی اے فرح دیبا کی والدہ اور فلمسٹاررنگیلا مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 23 جنوری 2018 21:28

وزیراعلیٰ کا سابق ایم پی اے فرح دیبا کی والدہ اور فلمسٹاررنگیلا مرحوم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے سابق رکن صوبائی اسمبلی فرح دیبا کی والدہ اور فلمسٹار محمد سعید خان المعروف رنگیلا مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔