کراچی میں30سال تک خون کی ندیاں بہائی گئیں،محمد عارف کاکڑ

منگل 23 جنوری 2018 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء محمد عارف کاکڑ نے کہا ہے کہ کراچی میں30سال تک خون کی ندیاں بہائی گئی اور سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا پشتونوں کے ساتھ جو ظلم کیا جارہا ہے اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںاگر نقیب اللہ محسودواقعی مجرم تھا تو اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جاتا اور قانون کے مطابق سزا دلوائی جاتی نہ کہ انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پارٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ ہم ملک کے پولیس کیخلاف نہیں ہے بلوچستان ‘ کے پی کے ‘پنجاب اورسندھ پولیس نے اس ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے ہم ان پولیس کیخلاف ہے جو بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہو ‘ اگر کوئی گناہ گار ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے اور قانون کے مطابق سزادی جائے پشتونوں کے ساتھ جو ظلم کیا جارہا ہے اور ہر فورم پر آوا ز اٹھائینگے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں پشتونوں کو قتل اور تنگ کیا جا رہا ہے کراچی میں محنت مزدوری کرنے والے نوجوان نقیب محسود کو پشتون ہونے کی سزا دی گئی انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس بالخصوص ایس ایس پی راو،ْ انور پولیس مقابلوں میں بے گناہوں کی ہلاکت میں ملوث چلے آ رہے ہیں نوجوان نقیب محسود کراچی میں دکان چلا رہا تھا جنہیں کراچی پولیس نے گرفتار کیا مگر دس دن بعد ایس ایس پی راو،ْ انور نے بے گناہ نوجوان کو قتل کر دیا جو ناقابل برداشت عمل ہے سندھ پولیس کی اس اقدام کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوںنے کہا کہ اگر نقیب محسود کے لواحقین کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے انشاء اللہ نقیب محسود کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :