زینب کی بہن کا قاتل کی سزاکے حوالے سے بڑا مطالبہ

قاتل کو 5دن بھوکا پیاسا رکھ کر اس کے ساتھ بھی وہی کیا جائے جو اس نے زینب کے ساتھ کیا،زینب کی بہن کا مطالبہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 19:48

زینب کی بہن کا قاتل کی سزاکے حوالے سے بڑا مطالبہ
قصور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد زینب کی بہن نے بڑا مطالبہ کر دیا۔زینب کی بہن نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو 5دن بھوکا پیاسا رکھ کر اس کے ساتھ بھی وہی کیا جائے جو اس نے زینب کے ساتھ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے جس کے بعد ملزم کی سزا کے حوالے سے مختلف مطالبات سامنے آرہے ہیں ۔

زینب کی بہن نے قاتل کی سزا کے حوالے سے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا۔زینب کی بہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کو 5دن بھوکا پیاسا رکھ کر اس کے ساتھ بھی وہی کیا جائے جو اس نے زینب کے ساتھ کیا۔زینب کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ قاتل کو سر عام سڑک پر سنگسار کیا جائے اور اسکی ہڈیاں توڑ دی جائیں۔