مستعفی ہونے کیلئے ذہنی طور پر تیار، عمران خان کے کہنے پر سات روز کیلئے موخر کیا، شیخ رشید احمد
ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی کرنے والوں ،پانچ ججزکے نزدیک نا اہل پھر بھی اہل سمجھنے والے شخص پرلعنت بھیجتا ہوں،سربراہ عوامی مسلم لیگ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چو،وزیر خزانہ اربوں روپے لوٹ کر لندن میں بیمار بننے بیٹھے ہیں ،نوازشریف ہر صورت سزا سے بچناچاہتاہے،پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 23 جنوری 2018 22:07
(جاری ہے)
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور ہیں،وزیر خزانہ ملک کا اربوں روپے لوٹ کر لندن میں بیمار بننے بیٹھے ہیں ،نوازشریف ہر صورت اپنے آپ کو سزا سے بچانا چاہتا ہے ،ملک کا اسٹپنی وزیراعظم کہتا ہے ججوں کا فیصلہ کوڑا دان میں پھینکنے کے قابل ہے۔
شاہد خاقان عباسی جواب دیں ائیر بلیو کہاں سے بنائی ،مسلم لیگ نون والے اربوں روپے ایسے کھاتے ہیں جیسے کوئی چکوال کی ریوڑیاں کھاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس ملک کے وزیراعظم ،وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو ملکی سالمیت کا خیال نہیں، چینی کمپنیوں کے ٹھیکوں کے کمیشن کا فیصلہ اسحاق ڈار کا بیٹا کرتا تھا۔اگر تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کیلئے ووٹ مجھے دیا ہوتا تو آج کام آر پار ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید کہ ایل این جی اور انتخابی اصلاحات کیسز جلد سنا جائے گا،سندھ کے گورنر ہائوس کو عدلیہ اور فوج کی کردارکشی کیلئے استعمال کررہی ہیں،اس وقت گینگ آف فائیو پاکستان کو ہر سطح پر ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں،حسین حقانی اصل پاکستان دشمن نیٹ ورک ہے۔ ٹرمپ کی ٹویٹ پلاننگ کاحصہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دو فروری کو حامیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کروں گا،دو ہزار اٹھارہ میں الیکشن کرانا آسان نہیں۔ ایکشن کمیٹی اس دن شرکت کروں گا جس دن دھرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا،۔ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا لیکن بلاول کے ساتھ میری ہیلو ہائی ہے، وہ میرا فین اور میں ان فین ہوں۔پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحادی ہوں شامل نہیں ہو رہا، اگلے انتخابات میں حلقہ این اے 56,55 دونوں سے لڑوں گا۔چوہدری نثاراور پرویز رشید سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید میں کونصلر کا الیکشن جیتنے کی اہلیت نہیں، یہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ چوہدری نثار پرویز رشید جیسے شخص کے ہاتھوں ذلیل ہوں گے، چوہدری نثار میں فیصلہ کرنے کی ہمت نہیںجس کی وجہ سے نہ ادھر کے اور نہ اُدھر کے رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
’اڈیالہ کے باسیوں سے ہاتھ ملائیں‘ تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.