کراچی،غیرقانونی تعمیرات اور انہدامی کارروائی کے نہ ہونے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںافسران کے خلاف محکمہ جاتی تادیبی کارروائی شروع

فرائض سے بددیانتی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا، آغامقصودعباس غیرقانونی تعمیرات رہے گی یاملوث افسران کی ملازمتیں باقی رہیںگی، ڈائریکٹرجنرل

منگل 23 جنوری 2018 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی اورحقیقی انہدامی کارروائی کے نہ ہونے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پرسینئروجونیئرافسران کے خلاف محکمہ جاتی تادیبی کارروائی، ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس نے کہاہے کہ فرائض سے بددیانتی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گامزید ایکشن بھی لئے جائیںگے غیرقانونی تعمیرات رہے گی یاملوث افسران کی ملازمتیں باقی رہیںگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کی جانب سے بلڈرزمافیاکے غیرقانونی تعمیراتی سلسلے کوسختی سے روکنے اوران پر حقیقی انہدامی کارروائی کویقینی بنانے کے لئے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹس کی بنیاد پر ایس بی سی اے کے 54/سینئروجونیئرافسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹرسے بلڈنگ انسپکٹرتک عہدے کے افسران کی تعدادبلترتیب اس طرح ہے، گلشن اقبال ٹائون کے 33،نارتھ ناظم آباد ٹائون کے 16اورگلبرگ ٹائون کے 5/افسران شامل ہیں جبکہ ان میں شامل 2افسران کوبعدازتحقیقات الزامات سے مبراء قراردیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ فہرستوں کے مطابق گلشن اقبال ٹائون کے جن افسران کوعہدوں سے تنزل کیاگیاان میںاسسٹنٹ ڈائریکٹرزاویس حسین،مقصودعلی قریشی،رضی بلگرامی ،ایس کمال احمد،ریحان احمدقائمخانی،خالدفیاض کو 2سال کی مدت کے لئے گریڈ17سے 16او رسینئربلڈنگ انسپکٹرز ذیشان حیدر ،کامران احمد،عمران صدیقی اورقمرامتیاز کوگریڈ16سے 15اوربلڈنگ انسپکٹرشیرازاحمدڈہر،کوگریڈ14سے گریڈ 13کے عہدے سے تنزلی کی گئی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرز احتشام خان،اسد خان،فہدامتیاز،شہزادرضا اورالطاف حسین کھوکھر،سینئربلڈنگ انسپکٹرز دانش علی بھٹّو،احسان ریاض ،بلڈنگ انسپکٹرز ،یاور عباس ،راحیل احمد،رضوان خانزادہ ،ماجد علی اورفیصل عبداللہ کی تنخواہوں میںسال 2018ء کاسالانہ انکریمنٹ روک دیاجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مہدی کاظمی،عبدالسمیع جمالانی اورنورالحسن کوسخت تنبیہ جاری کئے جانے سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر علی اسد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزشاہد حسین خشک،وقار احمداورضمیرایوب،سینئربلڈنگ انسپکٹرز،مسرورنبی میمن ،بلڈنگ انسپکٹرز،اخلاق احمد اوڈھو اورسیدواجد علی شاہ کوفرائض کی درست ادائیگی کے لئے خبردار کیاگیاہے ۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد ٹائون کے علاقے میںبلاک 5/A اور بلاک 5/Eناظم آبادسمیت نارتھ ناظم آباد کے دیگرعلاقوں میں غیرقانونی تعمیرات اورنامکمل انہدامی کارروائی پراسسٹنٹ ڈائریکٹرز ذوالفقارعلی راہو،اویس حسین ،شہزاد رضا،حزب اللہ شیخ،کوگریڈ17سے گریڈ16میںاورسینئربلڈنگ انسپکٹرز،شکیل احمداورشہریار مقصودکوگریڈ16سے 15میںاور بلڈنگ انسپکٹرز،فاروق سومرو،اورنگ زیب ،عابد بھٹّو عمران عباس اوراورنگزیب علی خان کوگریڈ 14سے 13پرتنزلی کردیاگیا،نارتھ ناظم آباد ٹائون سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ضرغام حیدر،عبدالرئوف شیخ کی تنخواہ میں سال 2018ء کاسالانہ انکریمنٹ روک دیاجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرمنصورعالم اورسینئربلڈنگ انسپکٹرارشداحمد ریاض کوتحقیقات کی روشنی میں سزاسے مبراء قرار دیاگیاہے اس کے علاوہ درج بالاوجوہات کی بناپرگلبرگ ٹائون سیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر،شریف قریشی کی گریڈ17سے گریڈ16میںاور بلڈنگ انسپکٹر مقبول احمدکو گریڈ14سے 13میں تنزل کردیاگیاجبکہ سینئربلڈنگ انسپکٹرز،وسیم احمد،علی خان اوربلڈنگ انسپکٹرزشاہد حسین سمیت ذیشان احمد کو آئندہ دیانت داری سے فرائض کی ادائیگی کے لئے سختی سے متنبہ کیاگیاہے ۔

اس سلسلے میں واضح رہے کہ ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے آغامقصود عباس نے بارہا میٹنگز اور تحریری احکامت کے زریعے خبردار کیاتھا کہ غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ادارے کے کسی بھی افسر یااسٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی بھی سفارش کوخاطر میں نہیں لایاجائے گا۔انہوں اس معاملے میں انفرادی فائدے اور لالچ ودبائو کویکسرمستردکرتے ہوئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرانکوائری کمیٹی کے کام کو سرہااوران کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :