وزیراعلیٰ پنجاب سے سینیٹر الیاس بلور کی سربراہی میں صنعتکاروں کے وفدکی ملاقات ، عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات پر شہبازشریف کو خراج تحسین
آپ کی قیادت میں پنجاب بھر میں شاندار کام ہوا ہے،پشاور کے لوگ بھی کہتے ہیں کہ ہمیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ چاہیے آپ نے اپنی محنت سے لاہور سمیت پنجاب کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنایا ہے،وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو پنجاب میں شفافیت اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہمارا طرہ امتیاز ہی:شہبازشریف ہم نے مل کرملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، چاروں صوبوں کی ترقی سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا:وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 23 جنوری 2018 21:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پشاور میں ساڑھے چار برس بعد میٹرو بس کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور اگر یہ لوگ دھرنے نہ دیتے اور عوام کی خدمت کرتے تو کے پی کے بھی پنجاب کی طرح ترقی کرتا۔
وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پشاور کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے غضنفر بلور کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی میں صنعتی ترقی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ صنعت کا پہیہ چلے گا تو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق سے بات چیت کروں گا اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے بھی صنعتی برادری کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں شفافیت اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہمارا طرہ امتیاز ہے اور میں عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ میں نے ساڑھے چار برس کے دوران صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور میری خواہش ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی تیز رفتاری سے ترقی کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور ہم نے مل کر اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے مل کر ترقی کرنے سے ہی پاکستان خوشحال ہوگا۔ وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور، سابق صدر ایس ایم منیر، کے پی سی سی آئی کے سابق صدور حاجی محمد افضل، ریاض ارشد، ملک نیاز اور کے پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر خان گل شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.