اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، دو ہری شہریت کے حامل ملازمین کی تفصیلات طلب

تمام سرکاری وزارتوں، محکموں، ڈویژنز اور کارپوریشنز کے نام جاری یادداشت

منگل 23 جنوری 2018 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں تمام سرکاری وزارتوں، محکموں، ڈویژنز اور کارپوریشنز کے نام جاری یادداشت میں د و ہری شہریت کے حامل ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل 23جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری لیٹر نمبر62/1/2018-E-1میں سرکاری اداروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ان اداروں میں پے سکیل17اور اس سے زیادہ کے ان تمام افسران کی تفصیلات 3دن کے اندر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجی جائیں جو پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی بھی شہریت رکھتے ہیں۔

خط میں واضح درج کیا گیا ہے کہ دہری شہریت کے حامل افسران کی فہرستیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بذریعہ ای میل یا فیکس نمبر9202784پر ارسال کر دی جائیںتاکہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔۔