"بچپن سے ہی سرکار کے ٹکڑوں پر پلا ہوں، میں شاہے مدینہ کے گدائوں کا گدا ہوں، فخر پنجاب آپ کے دل کی آواز"

قصور کی ننھی زینب کا قاتل درندہ عمران مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گھناونے جرائم چھپاتا رہا، مجرم کا وزٹنگ کارڈ سامنے آگیا، عوام مزید سیخ پا

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 19:44

"بچپن سے ہی سرکار کے ٹکڑوں پر پلا ہوں، میں شاہے مدینہ کے گدائوں کا گدا ..
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) قصور کی ننھی زینب کا قاتل درندہ عمران مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گھناونے جرائم چھپاتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کا قاتل درندہ عمران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد عمران سے متعلق کئی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ عمران زینب کے علاوہ مزید 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر چکا تھا۔

(جاری ہے)

عمران کا ایک وزٹنگ کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ عمران نے وزٹنگ کارڈ میں خود کو ایک بے حد مذہبی، پرہیزگار اور نیک شخص کے طور پر پیش کیا ہے۔ عمران کے وزٹنگ کارڈ پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ عمران کیسے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گھناونے جرائم چھپاتا رہا اور کسی کو اس پر صرف اس کے مذہبی لبادے کے باعث شک نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :