بلوچستان، طلباء تنظیموں کے رہنمائوں کا پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت طلبا کی جانب سے پشتون بلوچ طلباء تنظیموں پر حملے کی مذمت

منگل 23 جنوری 2018 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) بلوچستان طلباء تنظیموں نے پنجاب یونیورسٹی میں جماعت اسلامی طلباء تنظیم کی جانب سے پشتون بلوچ طلباء تنظیموں پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ فاشسٹ تنظیم نے ہمیشہ ملک بھر میں تعلیمی ماحول کو خراب کیا ہے پنجاب حکومت نے صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے بلوچستان طلباء تنظیموں کے رہنمائوں ملک انعام کاکڑ، منیر جانب، حمید بلوچ، نازیر لطیف نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم نے پشتون بلوچ طلباء پر حملہ کر کے تمام روایا ت کو پامال کر دیا اور یہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ ہر مرتبہ ایک منصوبے کے تحت یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو خراب کرنا چا ہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ایک بار پھر پشتون وبلوچ طلباء پر ایک نام نہاد دہشت گرد تنظیم نے حملے کئے اگر پنجاب اور انتظامیہ نے اس صورتحال کا نوٹس نہیں لیا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم اپنے دہشت کو برقراررکھنے کے لئے اس طرح پشتون بلوچ طلباء پر حملے کر تے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے ۔