․سرگودھا،صوبائی حکومت پنجاب بھر کے پرائمری ، مڈل ،سکنڈری و ہائر سکنڈری سکولوں میں نان سیلری بجٹ ساڑھے 3ارب روپے قسط جاری کر دی

منگل 23 جنوری 2018 21:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) صوبائی حکومت نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے پرائمری ، مڈل ،سکنڈری و ہائر سکنڈری سکولوں میں نان سیلری بجٹ کی مد میں ساڑھے 3ارب روپے کی دوسری سہ ماہی قسط جاری کر دی، جس میں سے ساڑھے 13کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز ضلع سرگودھا کو ملے ہیں،اس ضمن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای او ایجوکیشن کو فنڈز کے شفاف استعمال اور مانیٹرنگ کے موثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے یاد رہے کہ یہ فنڈز یکم اکتوبر2017کو جاری ہونا تھے مگر مختلف وجوہات کی بناء پر تاخیر سے جاری ہونے پر متذکرہ افسران کو فوری طور پرفنڈز سکول کونسلوں کے اکائونٹس میں منتقل کرنے کا کہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :