زینب کے قاتل کی گرفتاری، سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحب جی عرف لالہ نے ساتھیوں سمیت نوافل ادا کیئے

منگل 23 جنوری 2018 21:53

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) صوبائی اسمبلی حلقہ 170کے سابق آزاد امیدوار صاحب جی عرف لالہ نے قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی بچی زینب کے قاتل کی گرفتاری پر اپنے گھر کے سامنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نوافل شکرانہ ادا کئے اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس سانحہ پر پوری قوم قرب میں مبتلا تھی اس کی گرفتاری کے بعد پوری قوم نے سکھ کا سانس لیا اس موقع پر صاحب بی بی عرف لالہ نے حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا کہ زینب کے صفاک ملزم کو سخت ترین ارو عبرتناک سزا دی جائے۔۔