سکھر،سیپکو کی زیادتیوں کے خلاف شاہ خالد کالونی کے مکین اسکول ٹیچرز عبدالجبار ملک کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 23 جنوری 2018 21:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) سیپکو کی زیادتیوں کے خلاف شاہ خالد کالونی کے مکین اسکول ٹیچرز عبدالجبار ملک نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سیپکو نے اسے اور اسکی پھوپی کے گھر کا بل7بار ڈیڈکشن لگا کر 2لاکھ پانچ ہزار بھیجا ہے جو انہتائی ظالمانہ اقدام ہے بل کی درستگی کے سلسلے میں سیپکو متعلقہ سب ڈویژن کے دفاتر وں کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں متعلقہ سب ڈویژن کا عملدار جاوید سومرو نامی شخص بل درستگی کیلئے بھاری رشوت طلب کر رہا ہے انکار کی صورت میں اس نے مجھے دفتر سے دھکے دیکر باہر نکال دیا سیپکو نے میرے گھر کی بجلی بھی منقطع کر رکھی ہے خدرا مجھے سیپکو کی زیادتیوں سے بچایا متاثرہ شخص نے وزیر برائے پانی و بجلی سمیت دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے سیپکو کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مجھے ناجائز ڈیڈکشن بل بھیجنے والے سیپکو اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جائے اور بل درست کر کے دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :