وزارت قانون نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کے لیے آٹھ ناموں پر مشتمل سمر ی وزیراعظم کو ارسال کردی

منگل 23 جنوری 2018 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) وزارت قانون نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کے لیے آٹھ ناموں پر مشتمل سمر ی وزیراعظم کو ارسال کردی ہے جس میں صدر مملکت اور چیئرمین نیب کی جانب سے تجویر کردہ نام شامل ہیں ، وزارت قانون نے منگل کو سمری وزیراعظم کو ارسال کی ہے ، صدر مملکت نے اس سے قبل وزیراعظم کی سمری مسترد کرتے ہوئے تین نام تجوویز کیے تھے اور سمری دوبارہ بھیجنے کی ہدایت کی تھی ، وزرات قانون کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں وقار حسن ، چوہدری رمضان ، نجیب فیصل ،فصیح الدین ،مدثر خالد ،سید اصغر حید ،شاہ خاور ، اور ناصر سعید کے نام شامل ہیں ، یا د رہے کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب کا عہدہ 23نومبر سے خالی ہے اس اس معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے بھی نوٹس لیا گیا ہے تاہم متعدد بار اٹارنی جنرل کی جانب سے سپریم کورٹ کرائی گئی یقین دہانیوں کے باوجود پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :