شاہ کوٹ، پارلیمنٹ پر کیچڑ اچھالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،مسعود سبحانی مہیس

منگل 23 جنوری 2018 21:53

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) شاہکوٹ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر مسعود سبحانی مہیس نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب کردہ مقدس ادارے پر کیچڑ اچھالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، عمران خان اور شیدا ٹلی پارلیمنٹ کو چوروں، ڈاکوئوں کا بسیرا قرار دیکر ساڑھے چار برس سے مراعات وصول کر رہے ہیں تب تو انہوں نے پارلیمنٹ پر لعنت نہیں بھیجی،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا قوم آئندہ الیکشن میں کڑا محاسبہ کرے گی، پارلیمنٹ پر لعنت بھیج کر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا جذباتی اعلان کرنیوالا شیخ رشید بھی پرویز مشرف ثابت ہوا ہے جو علاج کا بہانہ بنا کر دوبئی کی یاترا پر نکل گیا ہے اگر شیخ رشید میں معمولی سی بھی غیرت ہوتی تو وہ اگلے ہی دن اسمبلی میں جا کر استعفیٰ دیکر آتا ،شیخ رشید کا اعلان محض سستی شہرت کیلئے تھا جس سے اب وہ راہ فرار تلاش کر رہا ہے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ،شیخ رشید تو پہلے ہی ہر محاذ پر فارغ ہے اور اسکے پیچھے لگ کر عمران خان نے بھی اپنا سیاسی مستقبل تاریک کر لیا ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے پارلیمنٹ نے ہی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے اوربدقسمتی سے آج شیخ رشید جیسے کاٹھ کباڑ سیاستدان پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رہے ہیں جو کہ شرمناک بات ہی

متعلقہ عنوان :