مسلم لیگ ن حکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات دلائی،شہبازشریف

رداری شیروانی پہن کر کہتے ہیں کرپشن کا حساب لینیآیا ہوں، جو خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہو وہ کرپشن کا حساب لے تو قیامت آ گئی یا نہیں ل میں 15ارب کی لاگت سے ضلع لیہ میں سڑکوں کے منصوبے مکمل کئے ، پنجاب میں لاکھوں اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا، لیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 21:53

مسلم لیگ ن حکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات دلائی،شہبازشریف
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 4سال میں 15ارب روپے کی لاگت سے ضلع لیہ میں سڑکوں کے منصوبے مکمل کئے ۔ پنجاب میں لاکھوں اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات دلائی۔ زرداری شیروانی پہن کر کہتے ہیں کہ کرپشن کا حساب لینے آیا ہوں جو خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہو وہ کرپشن کا حساب لے تو قیامت آ گئی یا نہیں آ گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سٹی سکین مشین 24گھنٹے دستیاب ہونگی۔ لیہ کو دوسرے بڑے شہروں کے مقابلے میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کیں۔ طبی سہولتوں کے حوالے سے لاہور ملتان اور لیہ میں کوئی فرق نہیں۔

(جاری ہے)

لیہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح میرے لئے باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دو گے تو لیہ کی قسمت بدلیں گے۔ نواز شریف اور پنجاب حکومت نے کسانوں کو کھاد کی قیمتوں اور ٹیوب ویل کے بلوں پر کاشتکاروں کو سبسڈی دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے لاکھوں اساتذہ کو مریٹ پر بھرتی کیا ۔جب بر سر اقتدار آئے تو 20، 20گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نجات دلائی۔

لیہ میں گرمی میں بھی پنکھے چلیں گے اور ٹیوب ویل بھی چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4سال میں 5ارب روپے کی لاگت سے ضلع لیہ میں سڑکوں کے منصوبے مکمل کئے۔ انہوں نے کہا کہ چوبارہ اور چوک اعظم کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے 30، 30کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے لیہ شوگر ملز انتظامیہ کو کسانوں کو انکا حق دینے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے لیہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا۔

یونیورسٹی میں ٹیکنیکل کالج بھی شامل ہو گا،چوک اعظم سے لیہ تک دو رویہ سڑک کا پہلا فیز جون 2018ء تک مکمل ہو گا انہوں نے کہا کہ زرداری کے منہ سے کرپشن کی باتیں سن کر حیرت ہوئی۔ زرداری کہتے ہیں کہ وہ شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک پائی عوام کی خدمت کے لئے استعمال کی۔ زرداری شیروانی پہن کر کہتے ہیں کہ کرپشن کا حساب لینے ایا ہوں۔

جو خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہو وہ کرپشن کا حساب لے تو قیامت آ گئی یا نہیں آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا تو پاکستان کو عظیم ملک بنا دیں گے۔ زرداری نے سندھ میں کرپشن کا بازار لگا دیا۔ زرداری خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ لاڑکانہ میں اربوں کے فنڈز دیئے ، لگا کچھ نہیں۔ سندھ حکومت نے عوام کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

وہاں لوٹ مار کا دور دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان24گھنٹے جھوٹ بولتا ہے۔ دن رات جھوٹ بولنے والا شخص عوام کے ووٹ کا حقدار نہیں ہو سکتا۔ عمران خان کہتا تھا کہ میں شہباز کی طرح جنگلا بس نہیں بناؤں گا۔ اب اس نے پشاور میں میٹرو کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ وہ پتہ نہیں کب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب کے پی کے میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں کی سیر پر چلے گئے۔۔