لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن شاہد اقبال کے تقرر کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا

منگل 23 جنوری 2018 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن شاہد اقبال کے تقرر کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے مقامی وکیل شیراز ذکاء کی درخواست پر سماعت کی جس میں شاہد اقبال کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن کے عہدے پر تقرر کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ شاہد اقبال کا تقرر میرٹ سے ہٹ کر کیا گیا ہے اور اعتراض اٹھایا کہ 19ویں گریڈ کے افسر کو 20ویں گریڈ میں تعینات کیا گیا جس کو کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن کے عہدے پر شاہد اقبال کے تقرر کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 20 فروری کو ہوگی۔