چکوال،میلاد مصطفی حق باہو کانفرنس کل میونسپل سٹیڈیم میں منعقد ہوگی

منگل 23 جنوری 2018 20:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) میلاد مصطفی حق باہو کانفرنس 24جنوری( کل) میونسپل سٹیڈیم نزد پرانا لاری اڈہ چکوال میں منعقد ہوگی جس کی صدارت حضرت سلطان محمد علی سروری قادری کریں گے۔

(جاری ہے)

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین نے اس کانفرنس کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید شخصیات شرکت کریں گے۔ کانفرنس ایک بجے بعد دوپہر شروع ہوگی۔