صوابی میں روٹا وائرس ویکسینیشن مہم کا آغاز

پاکستان میں 7فیصد بچے دست واسہال کی وجہ سے موت کی منہ چلے جاتے ہیں،ڈاکٹر نیاز محمد

منگل 23 جنوری 2018 20:48

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) ضلع صوابی میں روٹا وائرس ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا تحصیل ہیڈ کورٹر چھوٹا لاہور میں ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ شاہ نے بچوں کو قطرے پلاکر مہم کی اففتاح کی اس سلسلے میں ڈی ایچ او دفتر صوابی میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم بااللہ شاہ تھے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر نیاز محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان میں 7فیصد بچے دست واسہال کی وجہ سے موت کی منہ چلے جاتے ہیں ہسپتالوں میں داخل اسہال کے بچوں زیادہ متثر بچوں کی تعداد21فیصد ہے صوبائی حکومت نے بیماریوں کی ویکسنیشن میں دسواں ویکسین روٹا کو شامل کیا جس سے روٹا وائرس کی روک تھام مدد ملے گی روٹا وائرس سے ایک ماہ سے چھ ماہ تک بچے متاثر ہورہے ہیں اس سے قبل پولیو، ٹی بی، خسرہ، خناق، کالی کھانسی، تشنج، نمونیہ کی روک تھام کی ویکسینشن جاری ہے زیادہ شرح اموات کی وجہ سے صوبائی حکومت نے اسہال و دست کا اضافہ کیا ہے اس موق عپر ڈپٹی کمشنر صوابی ایک سال سے کم عمر بچوں روٹا وائرس کی ویکسنیشن کے قطرے پلاکر اس مہم کا صوابی بھر میں آغاز کیا اور کہا کہ بیمارویوں کے خلاف عوام بھی اپنی تعاون یقینی بنائیں تاکہ پولیو کی طرح صوابی سے روٹا وائرس کا خاتمہ بھی ممکن بنائی جاسکے محکمہ صحت اور تعلیم کا صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی دیگر اضلاع کیلئے مثال ہے اس موقع پر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر فضل حکیم ، ڈاکٹر عابد حسین ایم ایس بی ایم سی ، عقیل بنگش ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، ڈاکٹر ممتاز ، ڈاکٹر اصغر، ڈاکٹر نیاز محمد ، ڈاکٹر حماد ، ڈاکٹر شفیق ، ڈاکٹر معاذ، ڈاکٹر فیصل یوسف ،اشتیاق صوبائی نمائندہ ، ڈاکٹر آصف چلڈرن سپیشلسٹ اور ای پی آئی کو آرڈنیٹر ڈاکٹر اشتیاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صوابی میں دیگر حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ روٹا ویکسینیشن کے قطرے بھی پلائی جائے گی جس کی وجہ سے بچوں کے شرح اموات میں خاطر خوا کمی واقع ہوگی اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :