چکوال، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام غربت مکاو پروگرام کے تحت قرعہ اندازی ، 149 جھوٹیاں اور ویڑ یاں مفت تقسیم

منگل 23 جنوری 2018 20:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) حکومت پنجاب کے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام غربت مکاو پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کی امداد وبحالی کیلئے میرٹ کی بنیا پر قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع چکوال میں منگل کو 149 جھوٹیاں اور ویڑ یاں مفت تقسیم کردی گئیں ، دوسرے مرحلے کے پانچویں راونڈ کے اختتام تک چکوال میں مجموعی طور پر تقریبا پانچ کروڑ روپے مالیت تک کے 820 مویشی مستحق بیواوںمیں مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔

یہ بات ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب عاشق حسین ڈوگرنے ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب راولپنڈی ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ چکوال ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھ کے ہمراہ چکوال سٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں وٹرنری افسران اور اسٹاف ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں لائیو سٹاک فارمرز اور مستحق بیوہ خواتین نے شرکت کی۔

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے تقریب کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے بیواوں کی مالی مشکلات دور ہوں گی۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار ذولفقار علی خان نے کہاکہ بیوہ خواتین میں جانوروں کی مفت تقسیم مستحسن اقدام ہے جس کے خوش آئنداثرات مرتب ہوں گے ۔عاشق حسین ڈوگرنے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق بیواوں کی مالی اعانت کے لئے خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت انہیں دودھ دینے والے مویشی مفت فراہم کئے جا رہے ہیں جو غریب خاندانوںکا زریعہ معاش بن رہے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی آمدن سے وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور اپنی گزر اوقات با آسانی کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر پنجاب بھر کے اضلاع میں مستحق بیواوں میں دودھ دینے والے جانور قرعہ اندازی کے زریعے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیںجس سے دیہات میں جہاں مویشیوں کی افزائش کا رجحان فروغ پا رہا ہے وہاں ایسی بے سہارا مستحق بیواو ں کی بھی مددہو رہی ہے جن کی آمدن کا کوئی اور زریعہ نہیں۔

ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی سرپرستی میں محکمہ لائیو سٹاک کی غربت مکاو سکیم سے اب تک پنجاب میں ہزاروںکی تعداد میں بیواوں میں دودھ دینے والے جانور مفت تقسیم کئے جا چکے ہیںاور ان جانوروں سے دودھ کے حصول کے ساتھ ساتھ ان کی افزائش کا عمل بھی جاری ہے جس سے غریب مستحق خاندانوںکی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے اور وہ با آسانی اپنی گزر اوقات کے ساتھ ساتھ بچوںکو تعلیم و تربیت کی ذمہ داریاں بھی پوری کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ نسیم صادق کی ہدایات پر لائیو سٹاک کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ مویشی پال افراد کو بلا تاخیر مستفید کیا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ چکوال ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھ نے بتایا کہ چکوال میں مجموعی طور پر مستحق بیواوں کی موصول شدہ درخواستیں میر ٹ کی بنیاد پر اور قرعہ اندازی کے زریعے 149 بیواوں کومنتخب کیا گیا جن میں جھوٹیاںاور ویڑ یاں تقسیم کی گئی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ تقسیم کئے گئے جانوروں کی مالکان کو انشورنس کا تحفظ بھی حاصل ہے اور حادثاتی طور پر مال مویشیوں کے نقصان کی صورت میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بیواوں کو متبادل مویشی بھی فراہم کئے جائیںگے ۔