وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہ سہیل مسعود بحریہ فائونڈیشن کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات

منگل 23 جنوری 2018 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء)وائس ایڈمرل(ریٹائرڈ) شاہ سہیل مسعود کو بحریہ فائونڈیشن کا مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب بحریہ فائونڈیشن ہیڈ کوارٹر کراچی میں منعقدکی گئی۔وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ)شاہ سہیل مسعود نے 1981میں پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کیا ۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران آپ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہے۔

آپ کی کمانڈ تقرریوں میں آبدوز ہنگور کے کمانڈنگ آفیسر، کمانڈر سب میرین اسکواڈرن اور کمانڈر نارتھ کی کمانڈزشامل ہیں۔ آپ کی اسٹاف تقرریوں میںپاکستان نیوی وار کالج کے ڈائریکٹنگ اسٹاف، ڈائریکٹر پلانز، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ) ،اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز ایند پلانز) ، ڈپٹی نیول سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کی تقرریاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہ سہیل مسعود وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹریIII- کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ سے قبل آپ کمانڈر نیول اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہ سہیل مسعود ایک سپیشلائزڈ نیویگیٹر ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ماہر سبمیرینز ہیں۔ آپ پاکستان نیوی وار کالج کے گریجویٹ ہیں اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے آرمڈ فورسز وار کورس کیا ہے۔ تقریب میں بحریہ فائونڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔