اسلام آباد،ایم سی آئی کی جانب سے مرغزار چڑیا گھر میں دور روزہ تقریب کا انعقاد

مقصد جنگلی حیا ت سے متعلق عوام الناس کے لیے آگا ہی پیدا کرنا ہے

منگل 23 جنوری 2018 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) میٹروپولیٹین کا رپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے مرغزار چڑیا گھر میں دور روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں جنگلی حیا ت سے متعلق عوام الناس کے لیے آگا ہی پیدا کرنا ہے۔ تقریب میں سکو لوں ،کا لجوں ،یو نیو رسٹیوں کے طا لب علموں ، عوام الناس اور دیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثنا اللہ امان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ نجی شعبہ سے متعلق افراد نے بھی بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر بچو ں نے جنگلی حیا ت سے متعلق پیغاما ت اور نظمیں بھی پیش کیں ۔ تقریب سے سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثنا اللہ اما ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہما را فر ضِ کل ہے کہ ہم قدرت کی طرف سے عطا کردہ جنگلی حیا ت کے تحفہ کو بچانے کے لیے ان کے مسکن کو تباہ ہو نے سے بچائیں کیونکہ جنگلی حیا ت کو تحفظ فراہم کرنا انسان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد اورسی ڈی اے کی جانب سے ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جن سے شکا ریوں کو غیر قانونی طور پر شکار کر کے جنگلی حیات کے خاتمہ سے روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں ،پرندوں ،حشرات اور دیگر نباتات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسی تقاریب کا انعقاد خوش آئندہے جن سے جنگلی حیات کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے عوام الناس کو آگہی حاصل ہو سکے اور اس میں انکا تعاون بھی شامل ہو سکے۔

تقریب میں بچوں نے جنگلی جا نو روں کی شکل کے ما سک پہن کر جنگل میں پر یڈ مارچ کیا اور میجک شو سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر نئے پودے لگانے کے بعداس مہم میں حصہ لینے والو ں میں شیلڈ زاور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :