الیکشن کمیشن ، سینٹ انتخابات کیلئے چاروں صوبوں اور وفاق میں ریٹرننگ افسران کی تقرری کا اعلان

منگل 23 جنوری 2018 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) الیکشن کمیشن نی سینٹ انتخابات کیلئے چاروں صوبوں اور وفاق میں ریٹرننگ افسران کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے ،پنجاب کیلئے فرید اللہ خان ،سندھ کیلئے محمد یوسف خان خٹک،خیبر پختونخوا کیلئے پیر مقبول احمدجبکہ پنجاب کیلئے محمد نعیم مجید جعفر کو ریٹرننگ افیسر مقرر کر دیا ہے فاٹا سے سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن غلام اسرار خان جبکہ وفاقی دارلحکومت سے سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ کو ریٹرننگ افیسر مقرر کر دیا گیا ہے چیف الیکشن کمشنر نے سینٹ انتخابات کے شیڈول کی منظوری دیدی ہے جس کا باقاعدہ اعلان 2فروری کو کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق چاروں صوبوں اور وفاق میں سینٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ اور پولنگ افسران کے ناموں کا علان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں سینٹ انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر فرید اللہ خان کو ریٹرننگ افیسر،ریجنل الیکشن کمشنرلاہور محمد فرید افریدی ڈائریکٹر پنجاب عبدالحمید،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رائے سلطان بھٹی اورڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن محمد زبیر کمال کو پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ سے سینٹ الیکشن کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک کو ریٹرننگ افیسرجبکہ ڈائریکٹر سندھ کرچی محمد رشید بھٹی ،ڈائریکٹر ٹو سندھ کراچی سائیں بخش چینار،ریجنل الیکشن کمشنر کراچی علی اصغر سیال اورریجنل الیکشن کمشنر بے نظیر آباد سید نسیم حیدر کو پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد کو ریٹرننگ افیسرجبکہ ڈائریکٹر الیکشن شہزاد احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹرخوشحال زادہ،ڈپٹی الیکشن کمشنرلکی مروت سید ظہور شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن نوید الرحمن،پبلک ریلشنر آفیسر خیبر پختونخواسہیل احمداورلاآفیسر ریاض احمد خٹک کو پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے بلوچستان میں سینٹ الیکشن کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرمحمد نعیم مجیدجعفر کو ریٹرننگ افیسرجبکہ ڈائریکٹر الیکشن اسلام آباد سیکرٹریٹ چوہدری ندیم قاسم،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی محمد احسن،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادرعبدالواحد،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ ندیم اصغر پلال،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لورالائی نذیر احمداور ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ای سی پی اسلام آبادمحمد وسیم کو پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے قبائلی علاقوں سے 4 سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن غلام اسرار خان کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن،ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹریننگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک سسٹم کو پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے وفاقی دارلحکومت سے دو سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ کو ریٹرننگ آفیسر،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈر آفیئرز ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آئی ایم ایس،ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈینیشن ،پرائیویٹ سیکرٹری تو اے ایس ٹریننگ ،سٹاف افیسر ٹوسیکرٹری اور ڈرافٹسمین الیکشن کمیشن کو پولنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق فاٹا کے 4 سینیٹرز ہلال الرحمن ،ہدایت اللہ ،ملک نجم الحسن اور سینیٹر صالح شاہ کی مدت 11مارچ 2018کو پوری ہونے کے بعد الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے سینٹ انتخابات کیلئے تیار کئے جانے والے انتخابی شیڈول کی منظوری دیدی ہے اور شیڈول کاباقاعدہ اعلان 2فروری کو کیا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :