سپریم کورٹ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی چھ فروری کوطلب

کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کابھی حکم لاہور ہائی کورٹ کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی اہلیت سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم، ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

منگل 23 جنوری 2018 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کوچھ فروری کوطلب کرتے ہوئے انہیں کس یمقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کابھی حکم دیدیا ہے ، جبکہ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی اہلیت سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ، منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے محکمہ اوقاف کی پراپرٹی فروخت کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ،بنچ نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں محکمہ اوقاف کے چیئرمین آصف ہاشمی سے متعلق استفسار کیا کہ توڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ آصف ہاشمی دبئی میں ہیں جن کی واپسی کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے چیف جسٹس نے کہاکہ کمیٹی بننے سے معاملہ سردخانے میں نہ چلاجائے ، آصف ہاشمی کوفوری واپس لایا جائے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آصف ہاشمی کا پاسپورٹ زائد المعیاد ہونے کا بتایا توچیف جسٹس نے کہاکہ آصف ہاشمی رضاکارانہ واپسی کی بھی رپورٹس ہیں ایسی صورت میں گرفتارنہ کیا جائے بلکہ تعاون کیا جائے، وکیل آصف ہاشمی نے 15 روز کی مہلت طلب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا موکل عدلیہ کا سامنا کرنے کیلئے تیارہیں نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست بھی جمع کرادی ہے تاہم آصف ہاشمی عمرہ کی ادائیگی پر جانا چاہتے ہیں چیف جسٹس نے وکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آصف ہاشمی کوپیرکے روزپیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آصف ہاشمی پاکستان آنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کرلیں ، آصف ہاشمی کے وکیل نے عدالت کووطن واپسی کی یقین دہانی کرائی جس پروزارت داخلہ کی جانب سے بھی آصف ہاشمی کو دو دن میں پاسپورٹ واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی عدالت عظمی نے ائیرپورٹ پرآصف ہاشمی کو پاسپورٹ فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ آصف ہاشمی کو کوئی ادارہ کسی مقدمے میں گرفتارنہ کرے جبکہ عدالت عظمیٰ نے عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کوصدیق الفاروق کیخلاف دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ ایک ہفتے میں درخواست پرفیصلہ کرے ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی اہلیت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :