وزیر اعظم نے سردار احمد نواز سکھیرا کو ایم ڈی پی ٹی وی بنا کر قومی ادارے کو بچا لیا،قیصر مسعود

ایم ڈی پی ٹی وی کی پیشہ وارنہ صلاحیتیں ادارے کے لئے نفع بخش ثابت ہوں گی،چیئرمین سندھ کلچر ل جرنلسٹ ایسوسی ایشن

منگل 23 جنوری 2018 20:43

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) سندھ کلچر ل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اطلاعات نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا کو پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹرکی اضافی ذمہ داریاں دے کر ادارے کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔نئے ایم ڈی کی تعیناتی کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے ہیں۔

جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی کانٹ چھانٹ سے ادارے کے اخراجات میں غیر معمولی کمی آئے گی۔پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے جسے ماضی میں ایک نفع بخش ادارے کی حیثیت حاصل رہی ہے۔کلیدی عہدوں پرناتجربہ کار اور مفاد پرست افراد کی تقرری نے اسے سخت نقصان پہنچایا ہے۔سردار احمد نواز ایک دیانت دار انتظامی افسر ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامی امور میں ان کی صلاحیتوں کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔

پی ٹی وی کو بحران سے نکالنے کے لیے ان کی پیشہ وارنہ صلاحتیں نفع بخش ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میںمارکیٹنگ کے شعبے کو بہتر بناکر ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔پی ٹی وی کے پاس کسی بھی شعبے میں نہ تو ہنرمندوں کی کمی ہے اور نہ ہی وسائل کی قلت ۔پی ٹی وی کے ماہرین کی صلاحیتوں سے بجا طور پر استفادہ کر کے سکرین میں نمایاں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سردار احمد نواز سکھیرا کی سربراہی میں پی ٹی وی بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :