پاکستان میں کینیا سے امپورٹ شدہ چائے میںمضر صحت کیمیکل Aflotoxinکمپاونڈ اور دیگر کیمیکل کے اجزا ہونے کا انکشاف

منگل 23 جنوری 2018 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان میں کینیا سے امپورٹ کی جانے والی چائے میںمضر صحت کیمیکل Aflotoxinکمپاونڈ اور دیگر کیمیکل کے اجزا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جس کا استعمال انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے ۔یہ بات رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن نے وزیر تجارت پرویز ملک کو لکھے گئے خط میں بتائی۔دوسری طرف پاکستان ٹی ایسوسی ایشن نے رائس ایکسپورٹرز کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائے انسانی صحت کے لئے خطرناک نہیں ہیں۔

رائس ایکسپورٹرز نے وزرات تجارت کو لکھے گئے خط میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں کنیا سے آنے والی چائے انسانی صحت کے لئے مضر صحت ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن کے چئیرمین سمیع اللہ نعیم نے کہا کہ کنیا سے آنے والی چائے کوچیک کیا جانا چاہیے کہ اس میں aflatoxin اور دیگر مضر صحت کی مقدار کتنی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید مطالبہ کیا کہ کنیا سے امپورٹ چائے جو گوداموں میں موجود ہے اس کوبھی چیک کیا جاناچاہیے ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وزارت تجارت نے ان کے خط کا جواب دیا ہے تو ان کا جواب نفی میں تھا۔

دوسری جانب پاکستان ٹی ایسوسی ایشن وائس چیئرمین محمد آصف رحمان نے اس الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے ،انہوںنے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہے لیکن رائس ایکسپورٹر ز نے یہ الزام کیوں لگایا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ،انہوںنے مزید کہا کہ ایک پاکستانی سالانہ ایک کلو چائے کا استعما ل کرتا ہے ،انہوںنے کہا کہ پاکستانی سالانہ 50 ملین ڈالر سے زیادہ کی چائے امپورٹ کرتے ہیں اور نصف کے قریب اسمگل ہوتی ہے جس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان نے سال2017ء میں17 ملین کلو چائے امپورٹ کی جس کی مالیت51 کروڑ ڈالر ہے اورتقریبا اس کا نصف چائے افغان ٹریڈ اوردیگر طریقے سے اسمگل ہوتی ہے ،پاکستانی میں سالانہ 75 سی80 کروڑ ڈالر کی چائے امپورٹ کی جاتی ہے۔ سال 2016کے مقابلے میں سات کروڑ ڈالر زیادہ ہے،پاکستان میں سالانہ چائے کی استعمال میں اضافہ ہورہاہے اور پاکستان اپنے استعمال کی ستر فیصد چائے کینا سے منگواتا ہے۔واضع رائس ایکسپورٹر ز نے اپنے خط میں صاف الفا ظ میں لکھا ہے کہ کنیا سے منگوائی جانے والی یہ چائے انسانی صحت کے لئے خطر نا ک ہے اور اس چائے میں aflatoxinکی مقدار موجود ہے جو انسانی صحت کے لئے خطرنا ک ہے۔

متعلقہ عنوان :