جیکب آباد، دانتوں کی دیکھ بھال بچوں کی لئے سکول میں ماہر ڈاکٹر ایاز علی قریشی کی جانب سے کیمپ کا انعقاد

منگل 23 جنوری 2018 20:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) دانتوں کی دیکھ بھال بچوں کی لئے سینٹ جانز گرامر اسکول میں ماہر ڈاکٹر ایاز علی قریشی کی جانب سے کیمپ کا انعقاد کیا،جس میں400 طالب علموں کا معائنہ کرکے ان کو صفائی کے متعلق معلومات فراہم کیں گئی ،اس موقع پر ڈاکٹر ایاز علی قریشی نے طلبہ و طالبات کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دانتوں کو صاف رکھنے سے ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں صبح ناشتے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے برش کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دانتوں کو صاف رکھیں گے تو ہمارے دانت صحت مند اور مضبوط رہیں گے ، اس موقع پر انہوں نے بچوں میں برش اور پیسٹ بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر عمران علی ابڑو ،اساتذہ بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :