جیکب آباد، محکمہ بہبودآباد کے ملازمین 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقے

منگل 23 جنوری 2018 20:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) جیکب آباد میں محکمہ بہبودآباد کے ملازمین 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ بہبود آباد ی کے میل موبلائیزر کو گذشتہ 6ماہ سے تنخواہیں نہ ملی سکی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی ہے ، ملازمین کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کئی بار احتجاج کیا گیا مگر ان کی داد رسی کسی نے نہیں کی ،ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ذیادتی کی جارہی ہے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے ہیں اور ملازمین ذہنی مریض بن چکے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو جلد تنخواہیں دی جائیں