حکومت وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں طبی سہولیات میں اضافے اور بہتری کیلئے ہسپتالوں کو توسیع دے رہی ہے،نئے ہسپتال بھی بنائے جا رہے ہیں،طارق فضل چوہدری

منگل 23 جنوری 2018 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء)ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ حکومت وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں طبی سہولیات میں اضافے اور ان کو بہتر بنانے کے لئے ہسپتالوں کو توسیع دے رہی ہے اور نئے ہسپتال بھی بنائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینیٹر محسن عزیز کے سوال کے جواب میں بتایا کہ تعلیم اور صحت ہماری ترجیح ہے۔ پولی کلینک کو 1100 بیڈز تک توسیع کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔ عدالت کا حکم امتناعی نہ ہوتا تو کام شروع ہو چکا ہوتا۔ کئی اور ہسپتالوں کی بھی توسیع ہو رہی ہی