زینب قتل کیس کے ملزم کی ایک اور سیاہ کرتوت سامنے آگئی

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم ایک بار پہلے بھی زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،محلے دار نے جھگڑا کیا تو بھاگ گیا،گھر والے بھی سیاہ کرتوتوں سے واقف تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 19:32

زینب قتل کیس کے ملزم کی ایک اور سیاہ کرتوت سامنے آگئی
قصور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):زینب قتل کیس کے ملزم کی ایک اور سیاہ کرتوت سامنے آگئی،ملزم عادی مجرم تھا۔زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم ایک بار پہلے بھی زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،محلے دار نے جھگڑا کیا تو بھاگ گیا،گھر والے بھی سیاہ کرتوتوں سے واقف تھے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم کی ایک اور سیاہ کرتوت سامنے آگئی،ملزم عادی مجرم تھا۔

(جاری ہے)

زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم ایک بار پہلے بھی زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ملزم کمسن بچی کو بہلا پھسلا کر محلے میں موجود ایک تاریک گھر میں لے گیا تھا ۔جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنانے لگا لیکن بچی کے شور مچانے ایک محلے دار نے مزاحمت کی تو اس سے جھگڑا کرنے لگااور بعد میں بھاگ گیا۔محلے دار بھی اسکی کرتوتوں سے واقف تھے مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ عمران کے گھر والے بھی اسکی حرکتوں سے واقف تھے مگر جان بوجھ کر اسکو نظر انداز کرتے تھے۔