صنعت کا پہیہ چلتا رہے تو بے روزگار افراد کے لئے روز گار ن کے مواقع نکلتے رہے ہیں،وزیر اعلیٰ شہباز شریف

منگل 23 جنوری 2018 20:34

صنعت کا پہیہ چلتا رہے تو بے روزگار افراد کے لئے روز گار ن کے مواقع نکلتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے تو بے روزگار افراد کے لئے روز گار ن کے مواقع نکلتے رہے ہیں۔ روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ملکی صنعت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخواہ کے سینیٹر الیاس بلور کی قیادت میں لاہور کا دورہ کرنے والے کے پی کے کے صنعتکاروں نمائندہ وفد سے ایک ملاقات میں کیا۔

اس موقعہ پر اعلیٰ پنجاب نے کے پی کے صنعتکاروں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وفاق سے بات کریں گے۔ ملاقات میں صنعتکاروں کے مہمان وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی صوبے کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کے پی کے کیلئے عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں شہباز شریف کی طرح کا وزیر اعلیٰ چاہیے۔ میاں وفد شہباز شریف کو دورہ کے پی کے دعوت بھی دی۔

متعلقہ عنوان :