سانحہ قصور میں ملزم عمران کی گرفتاری پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے داروں کو مبارکبا

ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں،جلد اور قرار واقعی سزا ملنی چاہئے،قمر زمان کائرہ

منگل 23 جنوری 2018 20:31

سانحہ قصور میں ملزم عمران کی گرفتاری پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے سانحہ قصور میں ملزم عمران کی گرفتاری پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عمران کسی رعایت کا مستحق نہیں اور ملزم کو جلد اور قرار واقعی سزا ملنی چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز لاہور مین میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ پکڑا جانے والا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں اور اسے قرارواقعی سزا ملنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے احتجاج کے عمل کے دوران بچی کے والد کے ساتھ اور انصاف کے حصول اور مشتمل لوگوں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے لمحہ بہ لمحہ چوہدری منظور اور ان کے باقی ساتھی شامل رہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی جماعتوں کے طور پر حکومتوں کو یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے معاشرے میں کس طرح کے نقسیاتی مسائل ہیں، اور کس طرح کے مسائل ہیں جن کے حل کیلئے اپنے خود بھی کوشش کرنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر فورسز نے پس پردا بڑا کام کیا ہے، میں ان سب کی تعریف کروں گا، گلے شکوے ضرور ہوتے ہیں، یہ بھی کہوں گا کہ اس سارے عمل میں احتجاج کے دوران کچھ لوگوں پر کیسز بنائے گئے، حکومت اور پولیس کو چاہئے کہ ان کے ساتھ نرمی رکھی جائے، لوگ اور سارا ملک اس ظلم پر احتجاج میں تھا، قصور کے لوگوں نے زیادہ احتجاج کیا، وقتی اشتعال تھا، جن بچوں کو گولیاں ماری گئی ہیں ان کو بھی انصاف ملنا چاہئے، کیونکہ یہ طریقہ کار بھی کسی طرح درست نہیں۔

متعلقہ عنوان :