آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات

منگل 23 جنوری 2018 20:27

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاکستان کے مایہ ناز ہاکی کھلاڑیوں نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے عالمی ہاکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور پاکسان میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لئے پاک فوج مکمل تعاون فراہم کریگی ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے دلچسپی لینے اور کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔