Live Updates

تمام پارٹی اراکین نے استعفے جمع کرادیئے ،فیصلہ خود کروں گا، اسمبلیوں کے پاس میرے خلاف قرارداد پاس کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، یہاں کرپٹ مافیا اکٹھا ہے،

مولانا فضل الرحمان فاٹا کے انضمام پر خطرناک کھیل رہے ہیں ، ہم نے ختم نبوتؐ ترمیم کے معاملے کی مذمت کی، امریکا کے مقبوضہ بیت المقد س کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں نظام عدل تباہ ہوچکا ہے، نواز شریف جب مشکل میں ہوتے ہیں تو ایل او سی پر فائرنگ ہوجاتی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 20:25

تمام پارٹی اراکین نے استعفے جمع کرادیئے ،فیصلہ خود کروں گا، اسمبلیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کے پاس میرے خلاف قرارداد پاس کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، یہاں کرپٹ مافیا اکٹھا ہے، پارٹی کے تمام اراکین نے اپنے استعفے مجھے جمع کرادیئے ہیں،فیصلہ خود کروں گا، مولانا فضل الرحمان فاٹا کے انضمام پر خطرناک کھیل رہے ہیں ، ہم نے ختم نبوتؐ ترمیم کے معاملے کی مذمت کی، امریکا کا یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں نظام عدل تباہ ہوچکا ہے، نواز شریف جب مشکل میں ہوتے ہیں تو ایل او سی پر فائرنگ ہوجاتی ہے۔

منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام پانامہ کیس کو نہیں بھولیں گے ، ہم سارے پاکستان میں ممبرز بنانے کی مہم شروع کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان فاٹا کے انظمام پر خطرناک کھیل رہے ہیں ، وزیر ستان کے عوام نے بہت قربانیاں دیں، ہم نے ختم نبوتؐ ترمیم کے معاملے کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کو فوری کے پی کے میں ضم کیا جائے، اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ کا کنٹریکٹ خفیہ کیوں ہے، کسانوں کو گنے کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہم کسانوں کو مطلوبہ رقم ادا کی جائے ، بارڈر کے ساتھ مختلف دیہاتوں میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے باعث اہل علاقہ اپنے گھروں کو چھوڑ گئے ہیں ، امریکا کا یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، اس انتشار پھیلے گا، امریکا اس فیصلہ پر نظرثانی کرے، کے پی کے میں مثالی پولیس کام کررہی ہے، مردان میں بچی کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی کے پی کے خود گئے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نظام عدل تباہ ہوچکا ہے، اسمبلیوں کے پاس میرے خلاف قرارداد پاس کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، یہ کرپٹ مافیا اکٹھا ہے، پارٹی کے تمام اراکین نے اپنے استعفے مجھے جمع کرادیئے ہیں، فیصلہ خود کروں گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف جب مشکل میں ہوتے ہیں تو ایل او سی پر فائرنگ ہوجاتی ہے، پہلی مرتبہ شریف خاندان کو عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ کیا، نواز شریف صرف سزا سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ ان کی غیر ملک میں بڑی دولت بچ جائے، شہباز شریف نیب پر حملہ آور ہورہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات