حکومت جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لئے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت مریضوں کی امداد کرتی ہے، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل

منگل 23 جنوری 2018 20:22

حکومت جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لئے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت مریضوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لئے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت مریضوں کی امداد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پمز کے لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے غیر فعال ہونے کی وجہ اس کو چلانے والے اسٹاف کے بھاری پیکیج ہیں جو سرکاری سطح پر منظور شدہ نہیں ہیں۔ اس حوالے سے سپیشل میکنزم بنانے کی ضرورت ہے اور حکومت اس پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جگر کے ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے مریضوں کی امداد کرتی اور سہولیات فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :