تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کر ادیئے ہیں ،ْجب چاہوں گا استعفے دیدونگا ،ْعمر ان خان
فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے ،ْختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ،چیئر مین پی آئی فاٹا کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، فاٹا میں موجود خلا پر نہ کیا تو انتہا پسندی بڑھے گی، میڈیا سے گفتگو
منگل 23 جنوری 2018 20:20
(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں اپنے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر ہیں جو میرے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لوگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور ان کے مفادات ایک ہیں۔
عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، فاٹا میں موجود خلا پر نہ کیا تو انتہا پسندی بڑھے گی۔عمران خان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیم کے ذمے دار کا تعین ہونا باقی ہے، ترمیم کی تحقیقات کرنے والی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، ختم نبوت کے معاملے کو عوام کو بھولنے نہیں دیں گے، بتایا جائے کہ حلف نامے میں تبدیلی کیوں کی گئی، نواز شریف عدلیہ پر حملے کررہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالت نے شریف خاندان کو پکڑا ہے اور اسے سزا ہونے جارہی ہے، اسی لیے نواز شریف چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح سزا سے بچ جائیں کیونکہ اگر انہیں سزا ہوگئی تو بیرون ملک ان کی اربوں ڈالر کی جائیداد منجمد ہوجائے گی۔عمران خان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکا کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے انتشار بڑھے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ واپس لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعلی پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا دھیلا کتنے سو ارب روپے کا ہے جس کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی، ہم پنجاب میں کرپشن کا ڈیٹا خود اکٹھا کریں گے، شہباز شریف نے خیبرپختون خوا میں پولیس کو برا بھلا کہا تو عوام انہیں انڈے ماریں گے۔قبل ازیں اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جبکہ کمیٹی نے پارٹی کی رکنیت سازی مکمل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.