پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کی4سال کیلئے صدر منتخب

جاوید لودھی سینئر نائب صدر، رضی احمد خان سیکرٹری جنرل ،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نائب صدر، امد نعیم سیکرٹری فنانس منتخب نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل کونسل اجلاس میں نیشنل رائفل چیمپین شپ مارچ میں منعقد کروانیکا بھی فیصلہ

منگل 23 جنوری 2018 20:15

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیشنل رائفل ایسو سی ایشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کی4سال کیلئے صدر منتخب ہو گئے۔جاوید لودھی سینئر نائب صدر، رضی احمد خان سیکرٹری جنرل ،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نائب صدر، امد نعیم سیکرٹری فنانس منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے جنرل کونسلکا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میںپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے صدر منتخب کر لیا گیا، نیول چیف نیشنل رائفل ایسو سی ایشن پاکستان کے چار سال کیلئے صدر منتخب ہوئے ۔جاوید لودھی سینئر نائب صدر، رضی احمد خان سیکرٹری جنرل،سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نائب صدر، امد نعیم سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تمام شرکاء کی جانب سے بھر پور سپورٹ کرنے پر نکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رائفل شوٹنگ کھیل کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کرینگے ۔اجلاس میں نیشنل رائفل چیمپین شپ مارچ میں منعقد کروانیکا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعظم ڈار، پی او اے کے محمد رضوان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :