کراچی میں تبدیلی اور امن کی بنیاد ڈالی ہے جسے مل کر کامیاب بنائیں گے، سعید غنی

منگل 23 جنوری 2018 20:12

کراچی میں تبدیلی اور امن کی بنیاد ڈالی ہے جسے مل کر کامیاب بنائیں گے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) کراچی میں تبدیلی اور امن کی بنیاد ڈالی ہے جسے مل کر کامیاب بنائیں گے، قوم پرستی، فرقہ واریت اور ٹھپہ مافیا سے جان چھوڑائینگے ان خیالات کااظہار پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر ایم پی اے سعید غنی نے اپنے حلقہ ٹی پی ٹو یوسی 4 محمود آباد پی ایس 114 میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امان اللہ محسود، ذوالفقار قائم خانی، اقبال ساند، جاوید نایاب لغاری، اکبر شیخ، پرویز اور لطیف ٹھاکر نے بھی خطاب جبکہ ان کے ہمراہ شکیل چوہدری، نوید بھٹی،فیصل میندرو، فرحان غنی ، پارٹی عہدیداران وہ کارکنان سمیت علاقہ مکینوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سعید غنی کا کہنا تھا کہ لائنز ایریا کے متاثرین کو جب یہاں سرکاری اراضی پر منتقل کیا جارہا ہے تو میں نے بطور قائد حزب اختلاف بلدیہ کراچی اس کی سخت مخالفت کی کہ یہ لوگ اپنی سیٹوں اور ووٹوں کی خاطر لوگوں کے گھر اور جمع پونجی سے کھیل رہے ہیںاور آج بھی اس اراضی کا معاملہ زیر بحث ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ میں بہت سارے مسائل ہیں جس میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے مجھ سے پہلے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے وزیر بھی بنے مگر حلقے کے مسائل پر کبھی نظر ثانی نہیں کی گئی مگر پاکستان پیپلز پارٹی تمام مسائل سے باخوبی واقف ہے اور انشاء اللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور حلقہ میں پانی، سڑکیں، گلیاں، سیوریج ، صاف صفائی سمیت دیگر تمام معاملات کو بہتر سے بہتر کرے گی۔

9جولائی کو پی ایس 114 میں ہونے والا الیکشن کراچی میں تبدیلی اور امن کے قیام کی بنیاد ڈالی گئی ایسے لوگوں کو مسترد کر دیا گیا جنہوں نے کراچی کو تباہ کر دیا تھا ۔ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وژن کو لے کر اہم نے ایک نئے کراچی کو بنانا ہے جہاں نہ قوم پرستی ہوگی نہ فرقہ پرستی ہوگی بلکہ صرف اور صرف آپ اور ہم مل کر کام کرینگے اور کراچی کو ترقی کی راہ پر لے کر چلیں گیں جس سے روزگار بھی ملے گا معیشت بھی بہتر ہوگی اور ہمارا ملک بھی ترقی کریگا۔

متعلقہ عنوان :