زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے حوالے سے ناقابل یقین انکشافات

پہلی واردات جون2015میں کی،ڈھائی سال میں 9بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جن میں سے 8زندگی کی بازی ہار گئیں،سب سے چھوٹی کی عمر 4اور سب سے بڑی کی عمر 9سال ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 19:02

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے حوالے سے ناقابل یقین انکشافات
قصور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے حوالے سے ناقابل یقین انکشافات منظر عام پر آ گئے۔ملزم 3سال سے ایک ہی جگہ مقیم تھا۔پہلی واردات جون2015میں کی،ڈھائی سال میں 9بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا،سب سے چھوٹی کی عمر 4اور سب سے بڑی کی عمر 9سال ہے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے جس کے بعد ملزم کے حوالے سے ناقابل یقین انکشافات منظر عام پر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم 3سال سے ایک ہی جگہ اور ایک ہی گھر میں مقیم تھا۔ملزم نے پہلی واردات جون2015میں کی تھی ۔ملزم کی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیوں میں سب سے کم عمر 4سال کی تھی جبکہ سب سے بڑی عمر کی بچی 9سال کی تھی ۔بچیوں کے نام عاصمہ ،تہمینہ ،عائشہ،کائنات ،ایمان ،ارم ،نور اور لائبہ تھے۔زینب ملزم عمران کا آخری شکار بنی ۔ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنانے والی 9میں سے 8بچیوں کو قتل کر دیا تھا۔ملزم ہی کی متاثرہ بچی کائنات بچ گئی تھی جو لاہور میں زیر علاج ہے۔ملزم ایک کلو میٹر کے علاقے میں تمام وارداتیں کر چکا تھا۔