وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بازاروں میں تجاوزات ہٹائو مہم سے متاثرہ تمام ہتھ ریڑھی بانوںکو روزگار کے فراہم کرنے کی ہدایت
اگر متعلقہ محکمے کی پالیسی یا قانون غریب کو ریلیف فراہم کرنے کی رکاوٹ ہو تو اُس میں ترامیم لائی جا سکتی ہے مگر ریلیف کی فراہمی میں تاخیر کی گنجائش نہیں ،پرویزخٹک
منگل 23 جنوری 2018 20:12
(جاری ہے)
یہ ہدایات اُنہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ہتھ ریڑھی بانوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران متعلقہ حکام کو جاری کیں۔ ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ ، ڈائریکٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وفد نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور متاثرہ ریڑھی بانوں کو دکانوں کی فراہمی مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کیں جس پر بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 320 ریڑھی بانوں کو مختلف بازاروں سے شفٹ کیا گیا جن میں سے 119 کو دکانیں الاٹ کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے باقی ماندہ 201 ہتھ ریڑھی بانوں کیلئے بھی دکانوں کا فوری طور پر بندوبست کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ضلع ناظم پشاور ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے ساتھ بچت بازار کا دورہ کریں اور ریڑھی بانوں کو ایڈجسٹ کریں ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ریڑھی بانوں کے مطالبے پر الاٹمنٹ لیٹر میں کمرشل یونٹ کی جگہ دکان نمبر لکھیں تاکہ اُنہیں اطمینان ہو سکے ۔ وزیراعلیٰ نے پراسس کو آسان بنانے کیلئے تین دن کے اندر متعلقہ پالیسی میں مجوزہ ترامیم طلب کیں اور کہاکہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے غریب کا سہارا بنیں۔ اگر ماضی میں پالیسی میں کوئی غلطی یا کمزوری چھوڑ دی گئی تو اُس میں ترمیم لائی جا سکتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے 200 کے قریب ترامیم پاس کی ہیں جن کا مقصد غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ حکومت تمام محکموں کو واضح طور پر پہلے سے ہدایت کرچکی ہے کہ کام میں رکاوٹ بننے والے قوانین اور پالیسیوں میں ترامیم کی جائیں ۔ اسی مقصد کیلئے پارلیمنٹ وجود میں آتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.