زینب کے قاتل عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا، 7 بچیوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 جنوری 2018 18:56

زینب کے قاتل عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا، 7 بچیوں سے زیادتی کا جرم ثابت ..
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) زینب کے قاتل عمران پر 7 بچیوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے قصور کی ننھی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم عمران علی کو اسپیشل برانچ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے عمران کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ بھی آگئی ہے۔ پولیس نے ملزم عمران کے گھر سے بھی نمونے حاصل کیے تھے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زینب کے قاتل عمران پر 7 بچیوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔ عمران کا ڈی این اے اور زینب سمیت 7 بچیوں سے زیادتی کے کیسز کے بعد حاصل کیا گیا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :