احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے جمہوریت وپارلیمانی نظام مضبوط ہو رہا ہے ‘پرویز ملک

غریب قوم کے اربوں روپے بچانا اورعوام کی خدمت کرنا جرم ہے تو ن لیگ ہزار بار کریگی‘ خواجہ عمران نذیر

منگل 23 جنوری 2018 19:53

احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے جمہوریت وپارلیمانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وقاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،اللہ کے فضل سے کوئی مشکل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہ روک سکی ، پاکستان میں جمہوریت اورپارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا ،قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمارمسلم لیگ(ن) ہے،ن لیگ کو کڑا اور بلاامتیاز احتساب تو منظور ہے لیکن احتساب کے نام پر انتقام، سیاست اور مذاق کسی صورت گوارا نہیں، غریب قوم کے اربوں روپے بچانا اور ان کی خدمت کرنا اگر جرم ہے تو ن لیگ یہ جرم ہزار بار کریگی،ملکی ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

انفراسٹرکچر ہو یا توانائی کے منصوبے لیگی حکومت نے غریب قوم کے وسائل بچائے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی میاں مرغوب، چوہدری شہباز سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار رانا احسن شرافت اور تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائے گی،مسلم لیگ (ن) ایک نظریے اور عوامی خدمت کا نام ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، کرپشن، سفارش اوراقرباء پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور منصوبوں میں شفافیت کی حکومتی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :