کوہاٹ ‘ ضلعی انتظامیہ کا یونین کونسل جرما میں خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 23 جنوری 2018 19:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محترمہ گل بانونے خواتین کے مسائل کے حل کے لئے جرما کوہاٹ میںخواتین کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ قومی تعمیر نو محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔کچہری کے شرکاء نے خواتین کے لئے خصوصی طور پر کھلی کچہری کے انعقاد پرضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھل کر اپنے مسائل پیش کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے خواتین کے مسائل غور سے سنے اور کہا کہ حکومت خواتین کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور پوری کوشش ہے کہ خواتین کو بھی قومی دھارے میں لا کرانہیں ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے برابر مواقع دے۔انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل کے لئے ملک کی خواتین کی 52فیصدآبادی کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔گل بانو نے اس موقع پر دی گئی درخواستوں پرضروری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوان پر فوری طورپر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا کہ کھلی کچہر ی کے ہر فیصلے پر من و عن عملدرآمدبھی ہوگا اور عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔