آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے عورت کو سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں، کرسٹوفر سٹیل

منگل 23 جنوری 2018 19:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے قائم مقام ڈپٹی مشن ڈائریکٹر کرسٹوفر سٹیل نے امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی خواتین کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع کے بارے میں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کو علم تک رسائی اور فنی مہارتیں فراہم کر کے ہم اٴْنہیں اِس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنی، اپنے خاندان ، اپنی برادری اوراپنے ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

منگل کوامریکی سفارتخانے کے مطابق تعلیم ، اقتصادی امور اور صنفی مساوات کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک مباحثہ کے دوران کرسٹوفر اسٹیل نے کہا کہ کہا ہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ ایک عورت کو آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ اٴْسے سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ یہ بھی اٴْتنا ہی ضروری ہے کہ جس ماحول میں خواتین کام کرتی ہیں وہ اٴْن کو اپنے طے شدہ معیار کے مطابق کامیابی کی منزل تک پہنچنے میں سازگار ہو۔

یوایس ایڈکا"پاتھ ویز ٹو سکسیس پروگرام" پاکستانی عورتوں اور لڑکیوں کو ایسی مہارتیں سیکھنے میں مدد کرتا ہے، جن کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ اپنا کام بہتر طریقے سے سرانجام دے سکتی ہیں۔ اٴْ ن کی دفتری امور کی تربیت، ملازمت کے مواقع تلاش کرنے اور ذاتی کاروبار کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔ کرسٹوفر اسٹیل نے کہا کہ نوجوان لڑکیوں کو علم تک رسائی اور فنی مہارتیں فراہم کر کے ہم اٴْنہیں اِس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنی، اپنے خاندان ، اپنی برادری اوراپنے ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

درس وتدریس ، سرکاری و نجی شعبوں اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والی سو سے زیادہ خواتین نے خطاب کیا ۔ مباحثے کی میزبان یو ایس ایڈ کے "پاتھ ویز ٹوسکسیز نیشنل مینٹورِنگ پروگرام " کی مینٹورِنگ کو آرڈینیٹر منیزہ ہاشمی تھیں۔ پہلے سیشن کے پینل ارکان اس منصوبے سے مستفید ہونے والی خواتین اور اٴْن کے والدین تھے۔ جبکہ دوسرے سیشن کیپینل ارکان میں پاکستانی اولمپک پیراک کِرن خان، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان، پیپسی کولا کی کلچر، انگیجمینٹ اور ڈائیورسٹی افسر عامرہ مبشر، "ہم "ٹی وی کے سینئرنائب صدر اطہر وقار عظیم، ٹیکنالوجی کاروبار سے منسلک ڈینیئل شرف اور ایئر بلوچ کے سیلز ڈائریکٹر فہیم حامد شامل تھے۔

یو ایس ایڈ کے ٹریننگ فار پاکستان پروگرام کے تحت صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواکے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی تین ہزار لڑکیوں کی معاونت کی گئی ہے جس سے اٴْنہیں مناسب روزگار میسرآئے۔یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری اس تربیتی پروگرام میں اب تک آئی ٹی، تجارت، قانون، مائیکرو فنانس ،بینکنگ ،درس وتدریس ، فنون ِ لطیفہ ، کھیل اورمیڈیا سے وابستہ تیس سے زیادہ معروف اور کامیاب خواتین نے رضاکارانہ طور پر تین سو سے زیادہ لڑکیوں کو تربیت فراہم کی ہے۔