سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ،
ملک بھر کی تمام ڈسکوز کے لائن ،ٹیکنیکل نقصانات کی تفصیلات طلب کرلیں بجلی یونٹوں کے تناسب سے سب سے زیادہ لائن لاسز لیسکو میں ہیں مگر بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں اوسط لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے ہو رہی ہے، چیئرمین کمیٹی لوڈ شیڈنگ نقصانات ،ریکوری کے تناسب کے مطابق فارمولہ کے تحت کی جا رہی ہے، بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ 12 سے 16 گھنٹے کی ہے، چیئرمین نیپرا
منگل 23 جنوری 2018 19:35
(جاری ہے)
پی اے سی کے چیئرمین سیّد خورشید احمد شاہ نے کہا کہ بجلی کے یونٹوں کے تناسب سے سب سے زیادہ لائن لاسز لیسکو میں بنتے ہیں۔ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں اوسط لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے ہو رہی ہے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نقصانات اور ریکوری کے تناسب کے مطابق فارمولہ کے تحت کی جا رہی ہے، بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ 12 سے 16 گھنٹے کی ہے۔ سیّد نوید قمر نے کہا کہ یہ اس صورتحال میں یہ نہیں کہنا چاہتے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ سیّد خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پی اے سی کے ایک خصوصی اجلاس میں ڈسکوز کے یونٹ وائز نقصانات بتائے جائیں، اگر بلوچستان میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک نہیں ہے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ پی اے سی کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ جن علاقوں میں جتنی چوری ہے وہاں اتنی ہی لوڈ شیڈنگ کی جائے۔ پی اے سی نے ملک بھر کی تمام ڈسکوز کے لائن اور ٹیکنیکل نقصانات کی تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتہ پی اے سی کے اجلاس میں اس معاملہ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ پی اے سی کے استفسار پر بتایا گیا کہ اس وقت پن بجلی 800 سے 900 میگاواٹ بن رہی ہے، تربیلا اور غازی بروتھا سے بجلی کی پیداوار پانی کی کمی کی وجہ سے حاصل نہیں ہو رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.