کراچی ،رینجرز کی کارروائی ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار

منگل 23 جنوری 2018 19:33

کراچی ،رینجرز کی کارروائی ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز( سندھ)نے سپر مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب2ملزمان محمد عمران اور اسماعیل کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان حیدری مارکیٹ ناظم آبادکے علاقے میں 26نومبر 2017 کو ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) نے ٹیکنیکل مانیٹرنگ اور گرانڈ سرویلنس کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :